پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 39 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 5 اگست کے لیے ہوں گی۔
یاد رہے کہ حکومت نےگزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں:چیئرمین ایف بی آر، تاجروں کو ٹیکس ریفنڈز جلد ادائیگی کی یقین دہانی









