اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل سستا کردیا گیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 28 ستمبر تک ہوگا۔








