بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ(Test) میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے تاہم میچ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے دوسرے ٹیسٹ کے وینیو کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میچ اب 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


ترجمان کے مطابق لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر میچ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں ہونا تھا تاہم اب یہ مقابلہ انہی تاریخوں پر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:نیتن یاہو کا ہم شکل ہونا ایرانی دکاندار کو مہنگا پڑ گیا، خریداروں کا بائیکاٹ، ویڈیو وائرل

پی سی بی کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف میچ کا وینیو تبدیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بھی راولپنڈی ہی میں جاری ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب اس 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دونوں میچز راولپنڈی ہی کی میزبانی میں کھیلے جائیں گے۔