رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ کی برآمدات اور نجی شعبے پر مبنی پالیسی کے ابتدائی مثبت اشاریے ہیں۔
وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں برآمدات 2.94 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں اور سالانہ بنیاد پر 9.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ جولائی میں پاکستان کی درآمدات میں جون کے مقابلے میں 0.2 فیصد کمی ہوئی جبکہ برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارہ 15 فیصد سے زائد کم ہوگیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق برآمدی شعبے کی کارکردگی میں بہتری کے مثبت آثار ہیں اور اس حوالے سے جولائی کے اعداد و شمار مالی سال 2027 کا حوصلہ افزا آغاز ہے۔
مزید پڑھیں:محمد سلیم طاہر کا انتقال، عطاء اللہ تارڑ کا اظہارِ افسوس، خدمات پر خراج تحسین پیش
مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ کی برآمدات اور نجی شعبے پر مبنی پالیسی کے ابتدائی مثبت اشاریے ہیں۔









