بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

30 دن تک بغیر دھوئے پہنے جانے والی ٹی شرٹ متعارف

امریکی ملبوسات کی کمپنی نے حال ہی میں وی 5.0 ہیرک شرٹ(shirt) کے نام سے ایک نئی ٹی شرٹ متعارف کروائی ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسے روزانہ استعمال کرنے کے باوجود 30 دن تک بغیر بدبو کے پہنا جا سکتا ہے اور دھونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق اس ٹی شرٹ کی تیاری میں ایک منفرد ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جس کے تحت سات خصوصی اجزا کو صرف کپڑے کی سطح پر لگانے کے بجائے براہِ راست اس کے ریشوں میں شامل کیا گیا ہے، ان اجزا میں تانبا، چاندی، زنک، سونا، آتش فشانی راکھ اور دو خفیہ اجزا شامل ہیں۔

ہیرکلیون کا کہنا ہے کہ تانبا بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی افزائش کو روکتا ہے، جبکہ زنک پسینے سے پیدا ہونے والے سلفر مرکبات کو بے اثر کرتا ہے، اسی طرح آتش فشانی راکھ نمی اور بیرونی بدبو کو جذب کرنے میں مدد دیتی ہے، جس کے باعث ٹی شرٹ طویل عرصے تک تازہ رہتی ہے۔

مزیدپڑھیں:حسینہ واجد کا خطاب سننے پر بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن کے گھر پر بم حملہ

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ چونکہ اس ٹی شرٹ کو بار بار دھونے کی ضرورت نہیں پڑتی، اس لیے اس کی عمر بھی عام ٹی شرٹس کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔

تاہم کمپنی کے اس دعوے پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں، خصوصاً گرمیوں کے موسم میں جب زیادہ پسینہ آنے کی وجہ سے کپڑوں میں بدبو پیدا ہونا ایک عام مسئلہ ہے، اس کے باوجود ہیرکلیون کا اصرار ہے کہ اس کی نئی ٹیکنالوجی حقیقی استعمال میں مؤثر ثابت ہوگی۔

وی 5.0 ہیرک ٹی شرٹ کی قیمت 79 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، کمپنی کے مطابق اس کی شپمنٹ نومبر کے آغاز میں شروع ہوگی اور ابتدائی مرحلے میں یہ صرف سیاہ رنگ میں دستیاب ہوگی، جبکہ بعد میں اسے نیوی بلیو، برگنڈی اور گہرے سبز رنگوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔