آسٹریلیا میں ڈولفن(Dolphin) کی اپنے مردہ بچے کو ساتھ لے کر تیرنے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو افسردہ کردیا۔
آسٹریلیا کے ساحل سے ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے ہر دیکھنے والے کو غمزدہ کردیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ ڈولفن اپنے مردہ بچے کو ساتھ لے کر تیر رہی ہے جب کہ اسکے ساتھ دیگر ڈولفنز کو بھی سوگ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اس حوالے سے چیریٹی گروپ جیوگراف میرین ریسرچ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی ڈولفن کا نام فریگل رکھا گیا ہے جس نے 2 ہفتے قبل ایک بچے کو جنم دیا تھا۔
مزیدپڑھیں:بھارتی عدالت نے سلمان خان اور انکی بہن کو دھوکا دہی کیس میں طلب کرلیا
چیریٹی گروپ جیوگراف میرین ریسرچ کے مطابق یہ ویڈیو گزشتہ ماہ کی ہے، فریگل نے مبینہ طور پر 4 بچوں کو جنم دیا تھا جو پہلے ہی مرگئے تھے، فریگل نے بچوں کو موسم سرما میں جنم دیا تھا جس کے باعث ان کا بچنا مشکل تھا۔
چیریٹی گروپ نے مزید کہا کہ ڈولفنز سوگ کے دوران اپنے مردہ بچوں کو ساتھ لیے پھرتی ہیں اور یہ سلسلہ کئی دنوں تک جاری رہ سکتا ہے تاہم کسی نہ کسی مرحلے پر اسے بچے کو چھوڑنا ہی پڑتا ہے تاکہ وہ خود زندہ رہنے کے لیے خوراک حاصل کر سکے اور وہ دن اب قریب ہے۔








