بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

13سالہ ماں ، 7ماہ کا بیٹا:بنگلا دیشی عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

بنگلادیش(Bangladesh) میں عدالت نے 7 ماہ کے بچے کو 13 سالہ ماں کی عارضی تحویل میں دے دیا ہے۔ بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 13 سالہ لڑکی نے بچے کی تحویل کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر ڈھاکہ ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ آفس نے درخواست پر سماعت کی۔

کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ آفیسر اور سینئر اسسٹنٹ جج محمد صائم خان نے کہا کہ قانون کے تحت سات ماہ کا بچہ فی الحال اپنی ماں کے پاس رہے گا۔ حکام نے واضح کیا کہ بچے کی مستقل سرپرستی کا فیصلہ فیملی کورٹ کرے گی۔

عدالت نے نوعمر ماں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ فیس بک اور ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال نہ کریں، جب تک کیس زیر التوا ہے، فریقین کو ہدایت کی گئی کہ عدالتی کارروائی کے دوران قانون کی پاسداری کریں۔

مزیدپڑھیں:انگلینڈ کے فاسٹ بولر جان ٹرنر کا 25 سال کی عمر میں کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

لیگل ایڈ کے مطابق بچے کے والد نے مستقل سرپرستی کے لیے درخواست دائر کی ہے جو فی الحال فیملی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کی ٹک ٹاک کے ذریعے لڑکے سے دوستی ہوئی اور دونوں نے کورٹ میرج کرلی، رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لڑکی نے 11 سال کی عمر میں شادی کی اور 12 سال کی عمر میں اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ سسرال میں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گھر سے نکالتے وقت بیٹے کو بھی چھین لیا گیا۔