نامور بھارتی اداکارہ و سیاست دان کنگنا رناوت نے نوجوان نسل سے متعلق دیے گئے بیان پر بڑا یوٹرن لے لیا، انہوں نے نئی نسل کو بھارت کی طاقت قرار دے دیا۔
چند روز قبل نئی نسل کے احتجاج اور ان کی ویڈیو ریلز پر سخت غصے کا اظہار کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا موقف مکمل طور پر بدل لیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کنگنا کا کہنا تھا کہ جین زی ہمارے ملک کی اصل طاقت اور ایک عظیم اثاثہ ہیں۔ ہمیں اس بات کی بےحد خوشی ہے کہ ہمارے نوجوان اب ہماری ہندوستانی ثقافت اور پہچان کے سفیر بن کر ابھر رہے ہیں۔
کنگنا رناوت نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔خیال رہے کہ کنگنا کا یہ نیا بیان ان کے سابقہ رویے کے بالکل برعکس ہے۔اس سے قبل NEET امتحان سے متعلق حکومت مخالف مظاہروں سے متعلق بھارتی جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں ایک جگہ اتنی بدصورتی اور گندگی نہیں دیکھی۔ یہ مغرب سے متاثرہ نئی نسل کی خواتین ‘جنریشن گٹر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ ایسی ویڈیوز ہیں جنہیں دیکھ کر الٹی آتی ہے۔ یہ لوگ خود کو اور دنیا کو اپنی گندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مجھے یہ سب دیکھ کر سوشل میڈیا سے بریک کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:نیب کو قومی نوعیت کے معاملات دیکھنےچاہئیں، فاروق نائیک
تاہم شدید عوامی اور سوشل میڈیا ردِعمل کے بعد بالی ووڈ اداکارہ نے اپنا لہجہ بدل کر نوجوانوں کی تعریفیں کرنا شروع کر دی ہیں۔









