بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا

پاکستان سپر لیگ (PSL) فرنچائز دی پنڈیز نے ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ایک چیمپئن کوچ پنڈی آرہے ہیں، جو پی ایس ایل 12 ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

پیغام میں بتایا گیا کہ بی بی ایل کے تین بار کے فاتح ایڈم ووگز دی پنڈیز کے ہیڈ کوچ کے طور پر ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:دوسریِ جنگِ عظیم کی کانفرنس سے موازنہ: چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی ملاقات کیوں اہم ہے؟

دی پنڈیز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جرات مند، پرجوش اور بے خوف ہمارا انداز، کھیل یہی ہوگا، پنڈی میں خوش آمدید، راجا جی!