بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعیت علمائے اسلام (JUI) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور محبت کرنے والی ہستی کی رحلت یقیناً بہت بڑا صدمہ ہے۔ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ان کی جدائی کا غم ناقابلِ تلافی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے دعا کی کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔

مزیدپڑھیں:جمعہ 28 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ برادرم بیرسٹر گوہر، ان کے اہل خانہ اور دیگر تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

جے یو آئی پاکستان کے میڈیا سیل کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔