بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہدا اور غازیوں کو سول اعزازات دینے کی منظوری، 78 نام فہرست میں شامل

 وطن کے شہدا اور غازیوں کو سول اعزازات(Civil awards) دینے کی منظوری دے دی گئی ہے اور 78 افراد اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈز سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وطن عزیز کے لیے جان نچھاور کرنے والے شہدا اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 78 افراد کو سول اعزازات دینے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔

مزیدپڑھیں:لیتھیم کو شکست دینے والی سوڈیم آئن بیٹری میں کیا خاص ہے، گاڑیوں میں استعمال کیوں نہیں کر سکتے

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا احسان مند ہے۔ شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں، چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بھی بذریعہ زوم خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔