بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ(Khushdil Shah) نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ خوشدل شاہ پاکستان کرکٹ چھوڑ رہے ہیں لیکن اب ان خبروں پر آل راؤنڈر کی وضاحت آگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خوشدل شاہ نے لکھا کہ ’یہ جعلی خبریں گردش کررہی ہیں جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ چھوڑ رہا ہوں اور یہ بالکل غلط ہے۔‘

مزیدپڑھیں:امریکا نے دبئی میں کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر پابندی عائد کردی

انہوں نے لکھا کہ پاکستان میرا گھر ہے، ملک کی نمائندگی ہمیشہ میری اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔‘

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ برائے مہربانی ان کے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں، پاکستان کرکٹ سے میری وابستگی میں کبھی تبدیلی نہیں آئی اور نہ آئے گی۔