بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی: شادی کے جھانسے پر بنکاک سےآئی خاتون بے آبرو، ملزم گرفتار

راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دیکر بنکاک سے بلوائی گئی خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ روات میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 2 سال قبل بنکاک میں ملزم سے ملاقات اور دوستی ہوئی، 4 ماہ قبل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرائے پر فلیٹ لے کر رہائش اختیار کی، ملزم نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور شادی کے مطالبے پر ٹال مٹول کرتا رہا۔

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ ملزم فلیٹ سے باہر نہیں جانے دیتا تھا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ملزم جاتے وقت میرے پیسے بھی ساتھ لے گیا۔

مزید پرھیں:عمان کیساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدے کے قریب پہنچ گئے: ایرانی وزیرخارجہ

پولیس کے مطابق نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مقدمے کی تفتیش ایس ایس آئی او یونٹ کو سونپ دی گئی ہے۔