اسلامی ممالک نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ دفاعی معاہدہ سیکیورٹی اور دفاعی صنعت کو مضبوط کرے گا، معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، امن و استحکام کے لیے ہے۔
سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے کہا معاہدہ امن و ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ نے اہم اسٹریٹیجک اقدام کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ معاہدہ اہم پیشرفت اور اسلامی ممالک کی یکجہتی کا عکاس ہے۔
حرمین شریفین مذہبی امور کے سربراہ نے بھی مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے کہا کہ مقدس ماحول میں معاہدے کا طے پانا خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
بحرین نے کہا کہ معاہدہ تینوں برادر ممالک کی شاندار دفاعی صلاحیتوں اور عسکری مہارت کا اعتراف ہے۔ یمن نے بھی سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:بھارتی خاتون رینو دھریال نے سب سے لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
یمنی وزارت خارجہ نے کہا کہ بحیرہ احمر، خلیج عدن اور باب المندب کی سلامتی کے تناظر میں معاہدہ اہم ہے۔









