کراچی میں خطرناک بیماری منکی پاکس(Monkey Pox) کی شرح میں اضافہ ہونے لگااور مزید 2 افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔
نیو کراچی کے ایک اور مشتبہ مریض کو سندھ انفیکشز ڈیزیز ہسپتال نیپا منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تصدیق شدہ دونوں افراد دوست ہیں اور ایک کیفے ٹیریا میں کام کرتے ہیں، دونوں افراد کے جسم پر دانے ہیں جس پر علاج شروع کردیاگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ارشد ندیم کی طبیعت ناساز، مقابلے سے آخری وقت میں دستبردار
ذرائع کے مطابق تین روز قبل بھی پشاور سے سہراب گوٹھ میں رہنے والے دو افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی تھی،پشاور سے آنےوالے دونوں افراد بھی سندھ انفیکشز ڈیزیز ہسپتال یں زیر علاج ہیں۔
سندھ انفیکشز ڈیزیز ہسپتال میں داخل افراد میں ایک 40 روزہ بچہ، 2 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں،بچے کو ختنہ کرانے کی وجہ سے منکی پاکس کی بیماری منتقل ہوئی۔









