لسبیلہ(Lasbela) میں وین اور مسافر کوچ میں تصادم کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:لاہور بدستور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرپر،ایئرکوالٹی انڈیکس 344 ہوگیا
پولیس حکام کے مطابق مسافر کوچ گوادر سے کراچی اور وین کراچی سے لسبیلہ جا رہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔









