سندھ سے دھان کی فصل کی کاشت کے لیے پنڈی بھٹیاں آنے والے ایک ہندو جوڑے نے اسلامی تعلیمات اور مسلمانوں کے اخلاق و کردار سے متاثر ہو کر اسلام (islam)قبول کر لیا۔
ذرائع کے مطابق جوڑے کے دیگر اہلِ خانہ واپس سندھ چلے گئے، تاہم جوڑے نے پنڈی بھٹیاں میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔
اسلام قبول کرنے کے بعد مقامی افراد کی موجودگی میں جوڑے کا شریعتِ محمدی ﷺ کے مطابق نکاح پڑھایا گیا اور انہیں اسلامی نام بھی دیے گئے۔
مقامی افراد نے نومسلم جوڑے کو ہر ممکن رہنمائی اور مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر جوڑے کے لیے رہائش کا انتظام کرنے اور گھر تعمیر کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:کوسوو :اپوزیشن رکن اسمبلی نے وزیراعظم پر انڈے پھینک دئیے، شیم شیم کے نعرے
اہلِ علاقہ کی جانب سے نومسلم جوڑے کی اسلام پر ثابت قدمی اور کامیاب زندگی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔









