اگلے دو روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو رہی ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر علی پرویز(Ali Pervaiz Malik) ملک نے خوشخبری سنا دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک میں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں کا چیلنج آج بھی سامنے کھڑا ہے۔ وزیراعظم نے عوام کو تکلیف سے نجات دینے کی کوشش کی اور، آئی ایم ایف پروگرام میں جکڑے ہونے کے باوجود جو ممکن ہوا ریلیف دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم 90 فیصد توانائی امپورٹ کرتے ہیں۔ خطے میں جنگ سے مشکلات آئیں اور، وقتی طور پر تکلیف ہوئی۔ تاہم حکومت نے آسمان کو چھوتی تیل کی قیمتوں کو روکنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
مزیدپڑھیں:چترال میں سیلاب سے صورتحال تشویشناک، دریا کا بہاؤ متاثر ہونے سے مزید نقصان کا خدشہ
وزیر پٹرولیم نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ دو روز میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام رہا تو پاکستان میں بھی عوام کو اچھی خبر ملے گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیرستان اور بلوچستان میں گیس کے ذخائر موجود ہیں۔
علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے پرفخر ہے۔ پاکستان خطے میں نیٹ سیکیورٹی پروائیڈر بن کر ابھرا ہے، اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنا ہے۔









