بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محسن نقوی مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پارٹی کے وزیر داخلہ ہیں: رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ محسن نقوی آزاد نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پارٹی کے وزیر داخلہ ہیں ۔محسن نقوی نے سسٹم سے متعلق رائے کسی کے کہنے پر نہیں دی، یہ ان کی ذاتی سوچ ہے: رہنما مسلم لیگ ن

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سسٹم سے متعلق رائے کسی کے کہنے پر نہیں دی، یہ ان کی ذاتی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی اور طرف سے ہمارے ساتھ اس حوالے سے نہ کسی نے بات کی نہ ایسی کوئی خواہش موجود ہے۔

مزید پڑھیں:ڈیٹنگ ایپ پر دوستی، باکو جانیوالی خاتون ممکنہ جنسی استحصال کے معاملے پر آف لوڈ

رانا ثناء اللہ نےکہا کہ محسن نقوی آزاد نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پارٹی کے وزیر داخلہ ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں، جانتے ہیں کہ ریڈ لائن کیا ہوتی ہے اور کیسے کراس ہوتی ہے، ہمیں کسی کی مِس کال کی ضرورت نہیں ہے۔