بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹام کروز کو مجھ پر کرش ہے، ملیکہ شراوت کا بڑا دعویٰ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کے حوالے سے ایک دلچسپ دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد ان کا بیان سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

ملیکہ شراوت ان دنوں ریئلٹی شو ’’دی ٹریٹرز سیزن 2‘‘ میں شرکت کے باعث خبروں میں ہیں۔ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں کامیڈین اور شو کے امیدوار آدتیہ کُلاشریشٹھ نے ملیکہ شراوت سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہیں کسی پر کرش ہوا ہے؟

ملیکہ شراوت نے پراعتماد انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی پر کرش نہیں ہوتا بلکہ سب کو ان پر ہی کرش ہوتا ہے۔ اسی گفتگو کے دوران اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ’’ٹام کروز کو آج کل مجھ پر کرش آیا ہوا ہے۔‘‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے پاس ٹام کروز کی کچھ ویڈیوز بھی موجود ہیں، جو ان کے ساتھ پارٹی کے دوران بنائی گئی تھیں۔ ملیکہ شراوت کے مطابق اس وقت ان کا موبائل فون ان کے پاس موجود نہیں، ورنہ وہ شو میں موجود افراد کو یہ ویڈیوز دکھا دیتیں۔

ملیکہ شراوت نے گفتگو کے دوران ٹام کروز کی بھرپور تعریف بھی کی اور انہیں ایک شاندار اداکار قرار دیا۔ ان کے اس بیان کے بعد شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملیکہ شراوت اپنی بے باک گفتگو اور منفرد انداز کے باعث اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ ’’دی ٹریٹرز سیزن 2‘‘ میں ان کی شرکت کے باعث بھی انہیں ناظرین کی خاص توجہ حاصل ہورہی ہے، جبکہ ٹام کروز سے متعلق ان کے تازہ دعوے نے شو کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔