حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل 6.47 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول 5.77 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر مزید مالی بوجھ پڑے گا، جبکہ ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات میں بھی اضافے کا امکان ہے۔









