بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رجب بٹ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار، ہیروئن کون ہوں گی؟

معروف یوٹیوبر رجب بٹ(Rajab Butt) اب سوشل میڈیا کے بعد بڑی اسکرین پر قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں جہاں وہ اداکارہ امر خان کے ساتھ ایک نئی پاکستانی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کی ڈیبیو فلم کی ہدایت کاری سید فیصل بخاری کر رہے ہیں جبکہ فلم کی کہانی سرمد ابراہیم نے تحریر کی ہے۔

ایکشن اور کامیڈی پر مبنی اس فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہو چکی ہے جس میں امر خان مرکزی اداکارہ کے طور پر رجب بٹ کے مدمقابل نظر آئیں گی۔

مزیدپڑھیں:جمال موسیالا ایک بار پھر میچ کے دوران گر پڑے، اعصابی عارضے کی تشخیص

رجب بٹ کے یوٹیوب پر تقریباً 9 ملین سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر تقریباً 3 ملین فالوورز ہیں اور اب وہ اپنی اسی مقبولیت کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔