راولپنڈی(نیوز ڈیسک) تھانہ سول لائن کے علاقے میں نامعلوم افراد مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے کے گھر کے گیٹ پر نصب پیتل کے دو شیر اکھاڑ کر لے گئے اور گھر پر پتھراؤ بھی کیا۔
تحسین فواد نے الزام پی ٹی آئی پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، اب ہمارے گھروں پر بھی حملے شروع کردیے۔
پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن سے منسلک سابق ممبر صوبائی اسمبلی تحسین فواد نے پولیس کو بتایا کہ دو افراد جنہوں نے چہرے چھپا رکھے تھے تعاقب کرتے ہوئے میرے گھر تک آئے اور ہتھوڑے سے گھر کے گیٹ پر نصب پیتل کے شیر اکھاڑ کر لے گئے اور فرار ہوتے وقت گھر کے بورڈ و گھر پر پتھراؤ بھی کیا۔
پولیس نے چوری کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ادھر واقعے پر تحسین فواد نے الزام پی ٹی آئی پر عائد کردیا اور کہا کہ پی ٹی آئی والے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور گھروں پر حملے کیے جارہے ہیں اس کا نوٹس لیا جائے۔
راولپنڈی ۔ مسلم لیگی سابق ایم پی اے تحسین فواد پر حملہ
حملہ آوور چند لمحے لیٹ ہو گئ ے تحسین فواد گھر کے اندر داخل ۔
حملہ آوروں نے گھر کے گیٹ پر بنے شیر کے نشان کو غصے ہتھوڑوں سے توڑ دیا #Lanat pic.twitter.com/5u3DeXPOp6— Reporters on Screen (@on_reporters) July 28, 2022









