بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کنگنا رناوت کا وار: ’تربیت‘ پر سوال اٹھانے کے بعد تاپسی پنوں کو ’سستی کاپی‘ کہہ دیا

(Taapsee pannu)بولی ووڈ کی دنیا میں ایک بار پھر دو مشہور اداکاراؤں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے جس نے مداحوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ اداکارہ تاپسی پنوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی اور کنگنا رناوت (Kangana Ranaut)کی پرانی تلخی پر بات کی اور بتایا کہ انہوں نے ماضی میں بھی کنگنا سے ملاقات نہیں کی تھی اور آج بھی دونوں کی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس بیان کے بعد کنگنا نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں سخت جواب دے دیا۔

تاپسی پنو نے ایک انٹرویو میں کنگنا کے ساتھ اپنے پرانے اختلافات کے بارے میں بات کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دونوں اداکاراؤں کے درمیان صلح ہو چکی ہے تو تاپسی نے واضح الفاظ میں کہا کہ جب یہ نام نہاد مسائل شروع ہوئے تھے تب بھی وہ کنگنا سے نہیں ملی تھیں اور اب بھی ان کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

تاپسی کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کے خیالات اور باتیں کرنے کا انداز ہماری اپنی تربیت اور سوچ کو ظاہر کرتا ہے اور ہر کوئی خود دیکھ سکتا ہے کہ کون کس طرح کے پس منظر سے تعلق رکھتا ہے۔

انٹرویو میں تاپسی نے سیاست میں آنے کے امکان پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں کیونکہ وہ اس فیلڈ کے لیے خود کو بہت سیدھا اور ایماندار سمجھتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا مزید فلمیں کرنے کا ارادہ ہے۔

تاپسی پنوں کے ان بیانات کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رانات کو شدید غصہ آ گیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری تاپسی کو ایک بار پھر ”سستی کاپی“ قرار دیتے ہوئے ان پر اپنی پرورش اور والدین کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔

مزیدپڑھیں:دیپیکا اور سندیپ ریڈی وانگا ایک دوسرے کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

کنگنا نے لکھا کہ ایک سستی کاپی کرنے والی اپنی آنے والی بی گریڈ فلم کی تشہیر میں مصروف ہے اور میڈیا میں سرخیوں میں رہنے کے لیے ہمیشہ میرا ہی نام استعمال کرتی ہے لیکن ہمیشہ کی طرح میڈیا کے لیے سب سے بڑی سرخی کنگنا رناوت ہی ہے۔

کنگنا نے مزید کہا، ”آج اس نے میری پرورش اور میرے والدین کا مذاق اڑا کر تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ میرے خیال میں تمام والدین اپنی پوری کوشش کرتے ہیں اور میں نے کبھی کسی بحث میں کسی کے والدین کو شامل نہیں کیا۔“


اپنے سخت بیان میں کنگنا نے تاپسی کے والدین کا ذکر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا، “میں آج اس کے والدین سے بھی پوچھنا چاہتی ہوں کہ وہ میرے والدین کی طرح کسی اوریجنل انسان کو کیوں جنم نہیں دے سکے؟ سستی کاپی کیوں؟ مجھے آپ کی کوششوں پر افسوس ہے۔

۔
کنگنا اور تاپسی کے درمیان یہ تنازع نیا نہیں ہے۔ دونوں اداکاراؤں کے درمیان اختلافات کی ابتدا 2019 میں اس وقت ہوئی تھی جب کنگنا کی بہن رنگولی چندیل نے تاپسی پر کنگنا کی نقل کرنے کا الزام لگایا اور انہیں ”سستی کاپی“ کہا تھا۔

اس کے بعد سال 2020 میں فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کی بحث کے دوران بھی دونوں کے درمیان کافی بیان بازی ہوئی تھی جس میں کنگنا نے تاپسی اور سورا بھاسکر کو بی گریڈ اداکارائیں کہا تھا۔

اس تمام صورتحال کے باوجود تاپسی کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ انہوں نے کبھی ذاتی طور پر کنگنا سے کوئی لڑائی نہیں کی اور وہ باہر سے آنے والے فنکاروں کو آپس میں لڑانے کے حق میں نہیں ہیں۔

کام کے حوالے سے تاپسی پنو جلد فلم ’گندھاری‘میں نظر آئیں گی، جو 3 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ دوسری جانب کنگنا رناوت 2026 میں ’بھارت بھاگیا ودھاتا‘ میں نظر آ چکی ہیں۔ وہ جلد ہدایت کار اے ایل وجے کے ساتھ ایک نئی نفسیاتی تھرلر فلم میں بھی کام کرتی دکھائی دیں گی، جس میں آر مادھون بھی شامل ہیں۔