نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی Nadra) نے پنشنرز واضح کیا ہے کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے اجراء اور تصدیق کے عمل میں بینکوں کا کوئی کردار نہیں۔
نادرا کے مطابق پنشن حاصل کرنے والے اور پنشن کے اہل افراد کے درمیان معاملات براہِ راست متعلقہ ادارے کے ذریعے انجام دیے جاتے ہیں، پنشنرز موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواست متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے کو براہِ راست بھیج سکتے ہیں۔
اتھارٹی نے واضح کیا کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی کارروائی فراہم کرنے والے ادارے سے منسلک ہے، بینک سے نہیں۔ متعلقہ سرٹیفکیٹ خود پنشن فراہم کرنے والے ادارے کو جمع کرایا جائے گا۔
نادرا نے پنشنرز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی تکمیل یا اپ ڈیٹ کے لیے بینک سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

اتھارٹی کے مطابق شہری اپنی شناخت سے متعلق معلومات اور خدمات کے لیے نادرا کی سرکاری ویب سائٹ سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ کسی معاونت کی صورت میں ہیلپ لائن 1777 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب کے بلدیاتی انتخابات: کیا ن لیگ سیاسی برتری برقرار رکھ سکے گی؟
علاوہ ازیں نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا ڈیٹا ظاہر نہ ہونے کی وجوہات اور اس کا حل انتہائی آسان ہے۔
ایسی صورت میں اپنے پنشن فراہم کرنے والے ادارے سے رابطہ کریں اور ان سے دریافت کریں کہ نادرا کے پاس رجسٹرڈ پنشنرز کے ریکارڈ میں آپ کا اندراج کیوں نہیں ہے؟۔









