بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برسوں کی جمع پونجی پل بھر میں تباہ، خاتون کے 8 سال میں جوڑے 12 لاکھ روپے چوہوں نے کتر دیے

اتر پردیش کے ضلع گونڈا میں ایک خاتون کی کئی سالوں سے جمع کی گئی تقریباً 12 لاکھ روپے(Money) کی رقم چوہوں نے کتر کر تباہ کردی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈا میں ایک خاتون کو اس وقت شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی کئی سالوں سے جمع کی گئی تقریباً 12 لاکھ بھارتی روپے کی رقم چوہوں نے کتر کر تباہ کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Indian Scope (@indian.scope)


رپورٹ کے مطابق خاتون 2019 سے اپنے شوہر کو بتائے بغیر تھوڑی تھوڑی رقم جمع کر رہی تھی۔ اس کا مقصد مستقبل میں اس رقم سے زیورات خریدنا تھا۔ خاتون نے اپنی جمع پونجی گھر میں موجود ایک ٹرنک میں محفوظ کر رکھی تھی اور کئی برس تک اسے کھول کر چیک نہیں کیا۔

مزیدپڑھیں:نعمان مسعود اسلام آباد کیوں منتقل ہوئے؟ اداکار نے کراچی چھوڑنے کی وجہ بتادی

کئی سال بعد جب خاتون نے ٹرنک کھولا تو اندر موجود کرنسی نوٹوں کی حالت دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔ چوہوں نے بڑی تعداد میں نوٹ کتر کر پھاڑ دیے تھے اور رقم کے ٹکڑے ٹرنک میں بکھرے ہوئے تھے۔

خاتون اور اس کے شوہر نے ٹرنک سے باقی ماندہ نوٹ اور کرنسی کے ٹکڑے نکالے اور نسبتاً محفوظ نوٹوں کو شدید متاثرہ نوٹوں سے الگ کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق جمع شدہ رقم کا ایک بڑا حصہ چوہوں کے باعث ضائع ہوگیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے گئے۔ بعض صارفین نے خاتون کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ اتنی بڑی رقم گھر میں رکھنے کے بجائے بینک میں کیوں جمع نہیں کرائی گئی۔