وزیراعظم محمد شہباز شریف(Shehbaz Sharif) سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور صوبہ سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبہ سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں، باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں سیاسی رواداری اور مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا
مزیدپڑھیں:طویل زلفوں کو خیرباد، ہالینڈ کا نیا لُک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا









