پشاور: عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی کو فی الحال معطل کر دیا۔پشاور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں عائد مختلف ٹیکسز کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدا نے پچھلی سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا، جس میں اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق درخواست گزار باقاعدگی سے اپنے بجلی کے بل ادا کرتا رہا ہے، تاہم اگست کے بجلی بل میں بغیر پیشگی اطلاع اور وضاحت کے متعدد اضافی ٹیکسز شامل کیے گئے۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق جب اس اضافے کی وجہ جاننے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہیں بل پر موجود بارکوڈ کو ڈی کوڈ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
بارکوڈ ڈی کوڈ کرنے پر معلوم ہوا کہ بل میں اضافی ٹیکس اور فردر ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل درخواست گزار کے بجلی بلوں میں یہ ٹیکسز شامل نہیں کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل، عام قیدیوں نے بھی علاج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
پشاور ہائیکورٹ نے عوامی ریلیف اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔









