بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

او جی ڈی سی کی سینئر مینجمنٹ کی ’تنخواہوں‘ کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) کی سینئر مینجمنٹ کی تنخواہوں کے حوالے سے تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔

سینیٹ میں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) کے ایم ڈی احمد حیات لاک کی بنیادی تنخواہ 55 لاکھ 64 ہزار روپے ہے، چیف فنانشل آفیسر محمد انس فاروق کی تنخواہ 28 لاکھ 37 ہزار روپے ہے۔

تحریری جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر سلیم کی تنخواہ 22 لاکھ روپے ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ آر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سروسز کی تنخواہ 18 لاکھ روپے ہے۔

جی ایم حبیب اللہ چوہان کی تنخواہ 7 لاکھ روپے،جی ایم ڈاکٹر خالد امین خان کی تنخواہ 9 لاکھ روپے،جی ایم خرم شیراز کی تنخواہ 11 لاکھ روپے ہے۔اسی طرح کمپنی سیکریٹری وسیم احمد کی تنخواہ 6 لاکھ روپے ہے۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لائے گی تو سہولت دیں گے، ایاز صادق

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ ان تمام افسران کے گھر کا کرایہ تنخواہ کا 45 فیصد ہے،کمپنی کی جانب سے گاڑی اور فیول کی سہولت بھی موجود ہے۔