ملک میں پہلی بار اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کے قیام کیلئے فیزیبلٹی اسٹڈی کا آغاز کر دیا گیا۔ ووڈ میک کینزی نے فیزیبلٹی اسٹڈی کا ٹینڈر جیت لیا۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حالیہ بحران نے ملک کے توانائی تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت اجاگر کر دی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم کی زیر صدارت اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر سے متعلق فیزیبلٹی اسٹڈی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیے کے مطابق ووڈ میک کینزی کا انتخاب مسابقتی ٹینڈرنگ کے ذریعے کیا گیا جس کیلئے چار بولیاں موصول ہوئی تھیں۔
فیزیبلٹی اسٹڈی میں اسٹریٹجک اسٹوریج کیلئے موجودہ انفرااسٹرکچر، لاجسٹکس، فنانسنگ اور قانونی و ریگولیٹری امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اسٹڈی کی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لینے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:12 ربیع الاول کے بابرکت موقع پر صدرِ مملکت آصف زرداری کا خصوصی پیغام
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور توانائی تحفظ کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ووڈ میک کینزی کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت بھی کی۔









