بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپنے والد کو جیل سے باہر لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، قاسم خان

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چیلنج کرتے ہیں کہ اگر والد تندرست ہیں تو ان کا آزادانہ چیک اپ کروایا جائے۔ ثبوت دیں کہ ہمارے والد بالکل تندرست ہیں۔

عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے آن لائن پریس بریفنگ میں کہا کہ وہ اپنے والد کو جیل سے باہر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

وہ اپنے والد کی رہائی اور انہیں مبینہ طور پر مناسب طبی سہولیات نہ ملنے کے معاملے پر مغربی ممالک کے دارالحکومتوں میں حکومتوں، ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر کا آبنائے ہرمز میں تمام بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ

قاسم خان نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں پی ٹی آئی کے حامیوں سے بات کی ہے اور ان کی کوشش تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی بات کی جائے، تاہم اس وقت ٹرمپ کے مفادات مختلف ہیں۔