سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر(sanjaymanjrekar) نے یشسوی جیسوال ویبھاؤ سوریا ونشی کو معمولی سزا دیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سنجے منجریکر نے یشسوی جیسوال اور سری لنکن فاسٹ بولر آسیتھا فرنینڈو کے درمیان گال ٹیسٹ میں ہونے والے تلخ واقعے پر آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
جیسوال آؤٹ ہونے کے بعد فرنینڈو کے قریب گئے اور دونوں کے سر آپس میں ٹکرائے جس پر کھلاڑیوں نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کرایا۔
آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا۔
مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز دوبارہ کھلنے کی امید پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی
منجریکر کے مطابق اس واقعے پر مزید سخت کارروائی ہونی چاہیے تھی۔
انہوں نے 15 سالہ ویبھاؤ سوریاونشی کے سابق واقعے پر برہمی کا اظہار کیا جس میں اسے صرف 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا تھا۔
Dear @icc & @bcci…
Vaibhav for Ind A recently & now Jaiswal… if you keep letting them get away with such behaviour, you train them to repeat such behaviour. It’s not good for the sport & crucially their own future too. 🙏— Sanjay Manjrekar (@sanjaymanjrekar) August 26, 2026









