اسلام آباد(ممتاز نیوز)سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس پر سماعت ہوئی۔
عمران خان 11 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں پیش ہوئے۔









