بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کینیڈا: پاکستانی نژاد پارلیمنٹیرین سلمیٰ زاہد کی گاڑی نامعلوم افراد نے جلا دی

کینیڈا کے شہر اسکاربورو میں واقع پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نذرِ آتش کر دیا۔ رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی) اور مقامی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رات ڈیڑھ بجے اُن کی گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:فی الحال امریکا، ایران کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، وائٹ ہاؤس

انہوں نے بتایا کہ کینیڈا کی وفاقی پولیس کو بھی واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سلمیٰ زاہد اور اُن کے اہل خانہ وقوعہ کے وقت گھر پر موجود تھے اور وہ محفوظ رہے۔