کولکتا: بھارت میں کولکتا سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز کو ہائی جیکنگ کی دھمکی ملنے کے بعد ہنگامی حفاظتی اقدامات کیے گئے اور تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ مسافروں کو لے کر ممبئی روانہ ہونے کی تیاری کر رہا تھا کہ اس کے واش روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک دھمکی آمیز نوٹ ملا، جس میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
دھمکی آمیز نوٹ ملنے کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی۔ حکام نے طیارے کو ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک الگ تھلگ مقام پر منتقل کردیا، جہاں مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی تلاشی شروع کردی تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا پتا لگایا جاسکے۔
مزید پڑھیں:کوہاٹ: غیرقانونی مائننگ کیخلاف آپریشن، پولیس وین پر فائرنگ، 6 اہلکار شہید
تاحال دھمکی دینے والے شخص کی شناخت، نوٹ کے پس منظر اور طیارے کی تلاشی کے نتائج سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔








