پشاور: ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی(Sohail afridi) کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیے گئے۔
پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے معزول وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد: سی ڈی اے نے بری امام ہاؤس عمارت کو قبضے کی جگہ پر قرار دے دیا
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 نومبرتک ملتوی کردی۔








