اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی گئی ہے
، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے
، کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 28 اگست تک نافذ العمل رہیں گی، نوٹیفکیشن جاری








