اسلام آباد(ممتاز نیوز )ممتاز عالمی دین مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کےلیے کابل جانے والاوفد پاکستان واپس آگیا،وفد میں مفتی تقی عثمانی ،حنیف جالندھری ،مولانامحمد طیب پنج پیر،مولوی انوارالحق اورمفتی غلام الرحمان شامل تھے،وفد امارات اسلامیہ کے حکام سے بھی ملاقات کی
اس دوران وفد نے صدر پاکستان کی جانب سے افغان طلبہ کوتعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی پیش کش کی،وطن واپسی کے حوالے سے مفتی تقی عثمانی نے اپنے ٹوئٹرپیغام میںکہاکہ الحمدللہُ کل ہمارا وفد کابل سے بعافیت واپس آگیا اس دوران وزیراعظم اور بہت سے وزراء سے ملاقاتیں ہوئیں ہم سبکاتاثر یہ ہے کہ بفضلہ تعالی یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے استحکام قیام امن اور مشترک مقاصد کے لئے بہت مفیدرہا ہوسکا تو تفصیل انشاء اللہ مستقل مضمون میں آئیگی
الحمدللہُ کل ہمارا وفد کابل سے بعافیت واپس آگیا اس دوران وزیراعظم اور بہت سے وزراء سے ملاقاتیں ہوئیں ہم سبکاتاثر یہ ہے کہ بفضلہ تعالی یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے استحکام قیام امن اور مشترک مقاصد کے لئے بہت مفیدرہا ہوسکا تو تفصیل انشاء اللہ مستقل مضمون میں آئیگی
— Muhammad Taqi Usmani (Official) (@muftitaqiusmani) July 30, 2022









