پاکستان ریلویز(Pakistan Railways) نے بزرگ شہریوں کو ٹرین کے سفر میں دی جانے والی رعایت کی پالیسی واضح کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 75 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگ شہری ایک کیلنڈر سال کے دوران چار سنگل سفر اکانومی کلاس میں مفت کرسکتے ہیں۔
تاہم یہ سہولت گرین لائن، پاک بزنس اور شاہ حسین ٹرینوں پر دستیاب نہیں ہوگی۔ 65 سال سے کم از کم 75 سال عمر کے بزرگ شہریوں کو منتخب ٹرینوں میں اکانومی کلاس کے کرایے پر 50 فیصد جبکہ اے سی کلاس میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:آئیسکو چکوال کے لائن سپرنٹنڈنٹ کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا









