سعودی پرو لیگ میں النصر نے نیوم کو ایک صفر سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی تاہم اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو(Cristiano Ronaldo) کے لیے یہ مقابلہ مایوس کن ثابت ہوا۔
تفصیلات کے مطابق 41 سالہ پرتگالی سپر اسٹار اپنے کیریئر کے 982ویں گول کے قریب پہنچ کر بھی کامیاب نہ ہوسکے۔
میچ کے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں النصر نے پنالٹی حاصل کی لیکن رونالڈو موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور ان کی کک گول پوسٹ سے باہر چلی گئی۔
كريستيانو رونالدو يضيع ركلة الجزاء ❌#النصر_نيوم | #دوري_روشن_السعودي pic.twitter.com/dtWposNQgD
— رياضة ثمانية (@thmanyahsports) October 20, 2026
یہ النصر کی جانب سے ڈومیسٹک لیگ میں ان کی 31 پنالٹی کوششوں میں چوتھی ناکامی تھی۔
دوسرے ہاف کے آغاز پر بھی رونالڈو نے گول کرنے کا سنہری موقع گنوا دیا۔ سادیو مانے کے عمدہ ہیڈر کے بعد قریب سے لگایا گیا ان کا شاٹ گول پوسٹ کے اوپر چلا گیا۔
Cristiano Ronaldo missed an open goal from three yards 😮 pic.twitter.com/c05XYJIevK
— ESPN UK (@ESPNUK) October 20, 2026
فرصة رونالدو الضائعة ⚽️❌#النصر_نيوم | #دوري_روشن_السعودي pic.twitter.com/yPkHepOYLl
— رياضة ثمانية (@thmanyahsports) October 20, 2026
کچھ دیر بعد ایک اور ہیڈر ضائع ہونے سے ان کی مایوسی میں اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں:نکاح نامہ پڑھے بغیر شادی نہ کریں، ونیزہ احمد کا خواتین کو اہم مشورہ
النصر کو بالآخر 61ویں منٹ میں کامیابی ملی جب اینجیلو کے پاس پر ژاؤ فیلکس نے شاندار شاٹ لگا کر گیند جال میں پہنچا دی۔
اس فتح کے باوجود رونالڈو 981 کیریئر گولز پر برقرار رہے۔ اب شائقین کو ان کے اگلے میچ میں تاریخی 1000 گولز کے سنگ میل کی جانب پیش رفت کا انتظار ہوگا۔









