بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہد آفریدی کا صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کا مطالبہ

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی(Shahid Afridi) نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کا مطالبہ کردیا۔

انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی 87 رنز سے شاندار کامیابی کے بعد شاہد آفریدی نے عرفات منہاس اور حسن نواز کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کی تجویز بھی پیش کی۔

دوسری جانب ایک اور سابق کپتان محمد یوسف نے عرفات منہاس، حسن نواز اور سعد بیگ کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید پڑھیں:دیپیکا پڈوکون نے اپنی دوسری بیٹی کا نام بتادیا، تصویر بھی شیئر کردی

انہوں نے مزید کہا کہ سمیر منہاس، رضااللہ، معاذ صداقت، عاکف جاوید اور علی رضا بھی مستقبل کے بڑے اسٹارز بن سکتے ہیں۔