چاغی(نیوزڈیسک) چاغی کے علاقے دشتگوران کی ندی میں تین بچیاں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈ وب کر جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طوفانی بارشوں کے بعد تحصیل چاگئے کے علاقے دشت گراں میں 11 سے 15 سال تک کی عمر کی تین بچیاں ندی کی نظر ہوگئیں ، ایک بچی گرنے کے بعد دوسرے کو بچانے کی کوشش میں تینوں بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تینوں بچیوں کی نعشوں کو ندی سے نکال کرہسپتال پہنچا یا گیا جہاں ان کی شناخت حافظہ ولد عبد السلام عمر 15 سال،نائیلہ ولد عبد القدوس عمر 13 سال ،عاصمہ ولد محمد ہاشم عمر 11 سال کے نام سے ہوئی ہے،بعدازاں تینوں بچیوں کی نعشیں لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
چاغی ، تین بچیاں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ندی میںڈوب کر جاں بحق








