بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 وزیراعظم کا دورہ بلوچستان، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، جھل مگسی میں متاثرہ خواتین پھٹ پڑیں،امدادنہ ملنے کا شکوہ

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ بلوچستان، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، جھل مگسی میں خواتین پھٹ پڑیں،امدادنہ ملنے کا شکوہ،وزیراعظم تسلیاں دیتے رہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے سلسلے میں پہلے جیکب آباد پہنچے جہاں پر این ڈی ایم اے کے حکام ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی جس کے بعد وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کےلئے جھل مگسی روانہ ہوئے جہاں انہوں نے سیلاب زدہ علاقے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خواتین سے بات چیت بھی کی ۔متاثرہ خواتین وزیراعظم کے سامنے پھٹ پڑیں اور امدادنہ ملنے کی شکایات کیں ،اس موقع پر وزیراعظم ان کے سر پر ہاتھ پھیر کرانہیں تسلیاں دیتے رہے۔دریں اثناوفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چند تصاویر بھی شیئر کیں جن میں دوران سفر وزیراعظم بعض فائلوں کو دیکھ رہے ہیں جبکہ جیکب آباد پہنچنے پر دی جانے والی بریفنگ کی تصاویر بھی شامل ہیں۔