اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل سستا کردیا۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔









