بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: کلفٹن میں نامعلوم شخص خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار، پڑوسی پر الزام

کراچی کے علاقے کلفٹن اپر گزری میں نامعلوم شخص خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 30 سال کی خاتون کو زخمی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ خاتون گلی سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم شخص نے تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا۔

مزید پڑھیں:100 سال بعد زندہ امریکی صدر کی تصویر کرنسی پر آگئی

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جائے وقوع اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔