پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سید محسن گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 10 سے 12 برس سے ایک جن ان کے ساتھ موجود ہے، جس کا نام نجیب ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران محسن گیلانی نے اپنی ذاتی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور جنات سے متعلق اپنے تجربات بھی بیان کیے۔
اداکار نے دعویٰ کیا کہ ’’میرے پاس جن ہے اور یہ بات آج میں اس پروگرام میں بتا رہا ہوں، اس وقت بھی میرے ساتھ ایک جن ہے، جس کا نام نجیب ہے اور یہ 10 سے 12 سال سے میرے ساتھ ہے۔‘‘
محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کے آباؤ اجداد، بزرگوں اور والد صاحب کو قرآن کی تعلیم حاصل تھی، جبکہ قرآن کا علم رکھنے والے افراد کے ساتھ جنات نسل در نسل منسلک رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی جنات کو براہِ راست نہیں دیکھا، تاہم جنات اپنا احساس دلاتے ہیں، شرارت کرتے ہیں اور بعض اوقات چیزیں چھپا دیتے ہیں۔
سینئر اداکار نے جنات سے متعلق عام طور پر پھیلی ہوئی کئی باتوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ جنات کے وجود کو نہیں مانتے، تاہم یہ بھی اللہ کی مخلوق ہیں۔
مزید پڑھیں:ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید، جانیئےکیا کہا؟
محسن گیلانی کے مطابق جنات انسانوں سے ڈر کر رہتے ہیں جبکہ انہیں میٹھا کھانا پسند ہوتا ہے۔









