اسلام آباد: وفاقی حکومت نے میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیا قومی کوآرڈینیٹر (National Coordinator) مقرر کر دیا ہے۔ اس اہم انتظامی و دفاعی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کی یہ تقرری 3 سال کی مدت کے لیے سیکنڈمنٹ (Secondment) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وفاقی کابینہ نے میجر جنرل فیصل نصیر کی بحیثیت قومی کوآرڈینیٹر نیکٹا تعیناتی کی سمری اور سفارشات کی مکمل منظوری دے دی ہے، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر کےانہیں ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔









