بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیشنل پالیسی ڈائیلاگ سیمینار کے دوران عمران خان کی ویڈیو چل گئی

 — لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) میں نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ “قومی پالیسی مکالمے” (National Policy Dialogue) کے دوران ایک اچانک اور غیر متوقع صورتحال اس وقت پیدا ہو گئی جب تقریب کےدوران بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ویڈیو چلادی گئی۔

 

 

اس پالیسی مکالمے میں مختلف سیاسی شخصیات، قانونی ماہرین اور صحافتی برادری کی اہم شخصیات شریک تھیں۔ ویڈیو کلپ چلنے پر ہال میں موجود شرکاء اور میڈیا نمائندگان کی توجہ فوری طور پر اس واقعے کی جانب مبذول ہو گئی۔

اس واقعے پر تقریب میں موجود افراد اور سوشل میڈیا پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ انتظامیہ اور سیکیورٹی ڈیسک کی جانب سے واقعے کے تکنیکی پس منظر کا جائزہ لیا گیا۔سیمینار سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی خطاب کیا