بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام پرظلم کیاجارہا ہے

،قیمتوں میں بار بار ردوبدل سےعوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔درخواست گزار کےمطابق حکومت کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاکوئی واضح میکنزم موجود نہیں۔

مزید پڑھیں:سلمان خان بھتیجے ارہان خان کی پہلی فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا مکمل ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دے۔