کیپ ٹاﺅن: (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ میں قصبے کے قریب فلم کی عکس بندی کے دوران مسلح افراد نے 8 ماڈلز کو ریپ کا نشانہ بناڈالا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گینگ نے ورک ٹیم پر اس وقت حملہ کیا جب اس کے ارکان فلم بندی شروع کرنے کیلئے ساز و سامان اور سجاوٹ کی تیاری کررہے تھے،گینگ کی جانب سے ریپ کی ماڈلز کی عمریں 18 سے 35 سال کے درمیان تھیں۔
جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جرم کے مرتکب افراد کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ 20 مشتبہ افراد میں سے 3 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
BREAKING NEWS
8 women raped by Basotho Nationals whilst shooting a music video in West Village mining dump. The filming crew from Red button was also robbed off their filming equipment. 32 counts of Rape & 22 counts of armed robbery have been opened at Krugersdorp SAPS cont-— CrimeInSA (@sa_crime) July 29, 2022
پولیس آفیسر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ افراد غیر ملکی ہیں، خاص طور پر غیر قانونی کان کن ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں پولیس کو ہر 12 منٹ میں عصمت دری کی رپورٹ موصول ہوتی ہے جبکہ سال 2019-20 کے دوران 42 ہزار سے زائد خواتین نے ریپ کیسز کی رپورٹ درج کروائی تھی۔
67 people have been arrested following the rapes and robberies at a mine dump in Krugersdorp, Gauteng. Police Minister Bheki Cele says two people who resisted arrest were shot and killed. #DStv403 pic.twitter.com/kHCfLTwoBl
— eNCA (@eNCA) July 29, 2022









